• ’’ بیداری ڈاٹ کام ‘‘ خالصتاً ایسے مضامین کے لیے ترتیب دی گئی ہے جو بیداری امت، اصلاح امت کے موضوعات پر مشتمل ہوں، جن سے بیداری و اصلاح ، اخوت،باہمی اتحاد و بھائی چارہ ، مفاہمت و رواداری اور برداشت کا پیغام ملتا ہوں ، جو قارئین میں ملت کا احساس ، درد اور فکر پیدا کرتےہوں ، جسے پڑھ کر قارئین تڑپ اٹھیں اور ان میں ملت کے لیے عملی طور پر کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔ ہم نے کوشش کرنی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت بیدار ہو اور وقت کی ضرورت اور اس کے تقاضوں کے مطابق کردار اور رخ کا تعین کرے تاکہ ہم دینا میں عزت و وقار سے سر اٹھا جی سکیں اور قوموں کی صفوں میں سربلندی حاصل کریں.
• ’’ بیداری ڈاٹ کام ‘‘ مسلکی اختلافات اور گروہ بندیوں سے بالاتر تمام مسالک و تمام مکاتب فکر کے سنجیدہ لوگوں کے مضامین قبول کرے گا جو بیداری امت، اصلاح امت اور اخوت، بھائی چارہ پروان چڑھانے کے لیے تحریر کیے گئے ہوں۔
• فرقہ واریت، تفرقہ بازی،مسلکی اختلافی مسائل ، شدت پسندی،تعصب اور نفرت آمیز مضامین ’’ بیداری ڈاٹ کام ‘‘ پر شائع نہیں کیے جائیں گے۔ لہٰذا ادارہ کو ایسے مضامین ارسال کرنے سے اجتناب کریں۔
• جو لکھاری احباب، کالم نگار ’’ بیداری ڈاٹ کام ‘‘ میں بیداری امت، اصلاح امت ، مفاہمت و رواداری سے متعلق مضامین شائع کروانے کے خواہاں ہوں وہ اپنے مختصر تعارف کے ساتھ اپنی تصویر ادارہ کو ارسال کریں تا کہ آپ کا اکاؤنٹ بن سکے۔
• بیداری ڈاٹ کام ’’ ٹیم ‘‘موصول ہونے والے تمام مضامین کی جانچ پڑتال کے بعد ان کوآن لائن شائع کرے گی۔ادارہ مضامین کی ایک بڑی تعداد اور کم وسائل کے سبب انفرادی طور پر تمام موصولہ پیغامات کا فرداً فرداً جواب دینے سے قاصر ہے۔ اگر آپ کا مضمون موصول ہونے کے تین دن کے اندر شائع نہ ہو یا آپ کو ادارے کی جانب سےکوئی جواب موصول نہ ہو تو سمجھ لیجیئے کہ ادارہ آپ کا مضمون شائع کرنے سے قاصر ہے۔
• ادارہ’’ بیداری ڈاٹ کام ‘‘ کو تحریر یونیکوڈ، ان پیج یا ورڈ فارمیٹ میں بھیجی جا سکتی ہے۔ کوشش کریں کہ نستعلیق فونٹ استعمال کیا جائے کیونکہ ’’ بیداری ڈاٹ کام ‘‘ اسی فونٹ میں ترتیب دی گئی اور یہ پڑھنے والوں کے لیے بھی آسان ہوتا ہے۔
• ’’ بیداری ڈاٹ کام ‘‘ ایسے مضامین کو اولین فرصت میں شائع کرنے کو ترجیح دیتا ہے جو پہلے کسی دوسرے آن لائن پیپر، فیس بک یا اخبار وغیرہ میں نہ شائع کئے گئے ہوں۔
• ہم ایسے مضامین شائع نہیں کرتے جو دو ممالک، دو گروہوں، فرقوں اور افراد کے درمیان باہمی منافرت کو ہوا دینے کا سبب بنیں۔ ہمیں ممالک اور مسالک کے درمیان امن کی مساعی و مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے مضامین بھیجنے کی زحمت نہ کریں۔ ایسے مضامین ویب سائٹ پر شائع ہونے کے بعد بھی اگر ادارےکے نوٹس میں آتے ہیں تو وہ انہیں فوراً حذف کرسکتا ہے اور مضمون نگار کو مستقل طور پر ویب سائٹ سے بلاک کرسکتا ہے۔
• اگر کسی بھی وجہ سے ’’ بیداری ڈاٹ کام ‘‘ آپ کی تحریر شائع نہیں کرتا ہے تو برائے مہربانی اپنی تحریر کی اشاعت کے لئے اصرار مت کریں۔ کسی تحریر کو شائع کرنے یا نہ کرنے کا صوابدیدی اختیار صرف اور صرف ’’ بیداری ڈاٹ کام ‘‘ کی ادارتی ٹیم کا ہی ہے اور اس معاملے میں ادارتی ٹیم کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے۔ یہ بات بھی ذہن نشین کر لیں کہ ایڈیٹر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ آپ کی تحریر کو قابل اشاعت بنانے کی خاطر اس میں قطع و برید کر دے۔
• ویب سائٹ پر کسی مضمون کی اشاعت کے بعد اگر ادارہ محسوس کرے کہ مضمون ویب سائٹ کی ادارتی پالیسی کے خلاف ہے یا مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتا ہے تو متعلقہ تحریر کو سائٹ سے حذف کرنے کا اختیار ادارہ کو حاصل ہے۔
• تحریر بھیجنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ نے اپنے مضمون کی پروف ریڈنگ کرلی ہے اور اسے اسپیلنگ، قواعد اور املا کی تمام غلطیوں سے پاک کردیا ہے۔ بسا اوقات ایک اچھی تحریر بھی کمپوزنگ کے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے مسترد کی جا سکتی ہے۔
• ’’ بیداری ڈاٹ کام ‘‘ گمنام مصنفین کے نام سے تحریریں شائع نہیں کرتا ہے ۔ مصنف کی شناخت ادارتی عملے کے لئے اہم ہے۔ یہ ممکن ہے کہ آپ لکھنے کے لئے ایک قلمی نام اختیار کرلیں، لیکن ادارے کو آپ کی اصل شناخت کا علم ہونا چاہیے۔
• شناخت کے علاوہ ہمیں مضمون کے ساتھ شائع کرنے کے لئے مصنف کی تصویر بھی چاہیے ۔
نوٹ: اپنی تحریر اور تصویر بھیجنے کے لیے اس ویب سائٹ پر دیے گئے بٹن ’’ ہم سے رابطہ کریں‘‘ یا ’’ اپنی تحریر شامل کریں ‘‘ پر کلک کے نتیجہ میں اوپن ہونے والے ویب فارم کا ستعمال کریں۔ یا ویب کی میل پر رابطہ کریں. فیس بک یا میسنجر وغیرہ کے ذریعے بھیجی جانے والی تحریر پر غور نہیں کیا جائے گا۔
ادارہ کی میل درج ذیل ہیں.
mail@baidari.com
دی گئی ہدایات اور قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ادارہ کے ساتھ تعاون فرما کر ممنون فرمائیں. ادارہ آپ کا مشکور رہے گا. شکریہ